مرکزی حکومت نے آج واضح کیا کہ کوہ نور ہیرے کے سلسلے میں کچھ اخبارات میں شائع رپورٹیں حقائق پر مبنی نہیں اور حکومت اس قیمتی ہیرے کو واپس لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
آج رات جاری ایک
سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ کوہ نور ہیرے کے سلسلے میں پریس میں آئی کچھ خبریں حقائق پر مبنی نہیں۔
حکومت پرامن طریقے سے اس ہیرے کو وطن لانے کے لئے مصروف عمل ہے اور اس کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔